7 اپریل 2012 - 19:30

يمن کے سابق ڈکٹيٹر سے وابستہ فوجيوں کي دھمکيوں کے نتيجے ميں صنعا ہوائي اڈے کو بند کرديا گيا ہے۔

ابنا: خبروں کے مطابق يمن کے حکام نے فضائيہ کے کمانڈر محمد صالح الاحمر سے وابستہ فوجيوں کي دھمکيوں کے بعد سنيچر کو صنعا ہوائي اڈہ بند کرديا -

يمن کي فضائيہ کا سربراہ محمد صالح الاحمر سابق ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کا سوتيلا بھائي بتايا جاتا ہے-

فضائيہ کے اہلکاروں نے دھمکي دي تھي کہ وہ ہر اس ہوائي جہاز کو جو صنعا ائرپورٹ پر اترے يا وہاں سے پرواز کرے گا مار گرائيں گے -

واضح رہے کہ  يمن کي فوج سے عبداللہ صالح کے افراد کا صفايا کرنے پر مبني بڑھتے ہوئے عوامي مطالبات کے پيش نظر عبداللہ صالح کےجانشين اور موجودہ صدر منصور ہادي نے فضائيہ کے کمانڈر محمد صالح الاحمر اور صدارتي گارڈ کے کمانڈر طارق محمد عبداللہ صالح کو جن کا شمار معزول ڈکٹيٹر کے قريبي رشتہ داروں ميں ہوتا ہے برطرف کرديا ہے -

يمن ميں اب بھي عبداللہ صالح کے بہت سے قريبي افراد فوج ميں اہم عہدوں پر فائز ہيں اور عوام ميں اس بات کو لےکر شديد بے چيني پائي جاتي ہے ۔.......

/169